ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آسڑیلیا کی افغانستان کیخلاف جیت کے باوجود سیمی فائنل تک رسائی دشوار

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں میزبان آسڑیلیا کی ٹیم نے افغانستان کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار رنز کے فرق سے شکست دیدی،تفصیلات کے مطابق افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے آسڑیلیا کو کھیلنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، آسڑیلیا کی جانب سے گیلن میکسویل نے 32 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، مچل مارش 45 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے، افغانستان کی جانب سے نوین الحق نے تین، فضل اللہ فاروقی نے دو جبکہ مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں افغانستان کی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی اور میچ چار رنز کے فرق سے ہار گئی، افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 23گیندوں پر چارتین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 48 رنز کی ناقابل شکست دھواں دھار اننگز کھیلی، جبکہ گلبدین نائب نے 39 رنز بنائے، آسڑیلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زمپا نے دو دو جبکہ کین رچرڈسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ گیلن میکسویل کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس جیت کے باوجود آسڑیلیا کی ٹیم سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکی ہے اور اگر آج ہونے والے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی تو آسڑیلیا کی ٹیم سیمی فائنل مرحلے سے باہر ہو جائیگی۔

-- مزید آگے پہنچایے --