حیدرآباد کے شہری بھی پیپلز بس سروس کے ذریعے سفر کر سکیں گے، شرجیل انعام میمن

حیدرآباد کے شہری بھی پیپلز بس سروس کے ذریعے سفر کر سکیں گے، شرجیل انعام میمن

صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی اور لاڑکانہ کے بعد اب حیدرآباد کے شہری بھی پیپلز بس سروس کے ذریعے سفر کر سکیں گے۔شرجیل انعام میمن نے حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کے آغاز سے متعلق ٹوئٹ اور ویڈیو شیئر کی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وعدے کے مطابق پیپلز بس سروس کو پورے صوبے میں وسعت دی جا رہی ہے تا کہ ہر شہری بہترین سفری سہولت سے فائدہ اٹھا سکے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ انشاء اللّٰہ اس ماہ میں حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ حیدرآباد میں پہلے روٹ کے لیے حیدر چوک سے ہٹڑی پولیس اسٹیشن روٹ کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ اس روٹ پر 15 بس اسٹاپ بنائے جائیں گے۔

شرجیل انعام میمن کےٹوئٹ کے مطابق پیپلز بس سروس حیدر چوک سے گل سینٹر، تھنڈی سڑک، ایگریکلچر کمپلیکس، وحدت کالونی، سندھ میوزیم، قاسم چوک، جیل روڈ، اسرا اسپتال سے ہٹڑی پولیس اسٹیشن تک چلائی جا رہی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --