عمران خان نے حملے میں ملوث تین افراد کے نام بتا دیئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہےکہ عمران خان نے قاتلانہ حملے میں ملوث 3 لوگوں کے نام بتائے ہیں۔ایک ویڈیو بیان میں اسد عمرکا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھے اور اسلم اقبال کو بلایا اور کہا کہ میری طرف سے یہ بیان جاری کریں کہ میری پاس پہلے سے اطلاع  آرہی تھی، عمران  خان نےکہا کہ 3 لوگوں پر  یقین ہے جنہوں نے یہ سب کرایا، عمران خان نے کہا یہ 3 لوگ شہباز شریف، رانا ثنا اور ایک سینیئر فوجی افسر ہیں۔

اسد عمرکا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ ان کے پاس معلومات پہلے سے آرہی تھیں، اس بنیاد پرکہہ  رہے ہیں یہ قاتلانہ حملہ ان تینوں نےکرایا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں حقیقی آزادی کے لیے جان دینےکو تیار ہوں، بہت زیادہ خبریں آرہی تھیں کہ سکیورٹی کا خطرہ ہے،  عمران خان کو بتایا کہ یہ خبریں آرہی ہیں، عمران خان نےکہا ہم جہاد پر نکلے ہوئے ہیں، ہمیں اللہ  پر معاملہ چھوڑ  دینا چاہیے، اللہ میری حفاظت کرےگا۔

اسد عمرکا مزید کہنا تھا کہ دل سے یقین ہےکہ عمران خان پر اللہ کا سایہ ہے۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما  اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ تینوں افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے جا رہےہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --