ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، زمبابوے کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست، دونوں ٹیمیں سیمی فائنل دوڑ سے باہر

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز نے زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی، نیدرلینڈز کامیابی اور زمبابوے شکست کے بعد اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں، زمبابوے کو سیمی فائنل دوڑ میں شریک رہنے کیلئے آج جیت درکار تھی، تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ٹیم 19.2 اوورز میں 117 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا چالیس رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ سین ولیمز نے اٹھائیس رنز بنائے، ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی زمبابوے کا بیٹر اپنا سکور ڈبل فیگرز میں نہ لے جاسکا، نیدرلینڈز کی کی جانب سے پال وین میکرین نے تین، برینڈن گلوور ، لوگن وین بیک اور بس ڈی لیڈی نے دو دو جبکہ فریڈ کلاسین نے ایک وکٹ حاصل کی

جواب میں نیدرلینڈز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا، نیدرلینڈزکی جانب سے میکس او ڈائوڈ نے 52 جبکہ ٹام کاپر نے 32 رنز بنائے، زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگرووا اور بلیسنگ موزربانی نے دو دو جبکہ لیوک جانگوی نے ایک وکٹ حاصل کی، نیدرلینڈز کے میکس او ڈائوڈ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --