نتھیاگلی کودنیاٸے سیاحت میں ایک ممتازمقام حاصل ہے : انڈونیشین سفیر

نتھیاگلی کودنیاٸے سیاحت میں ایک ممتازمقام حاصل ہے : انڈونیشین سفیر

پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیرایڈم ایم ٹوگیونے کہا نتھیاگلی اور شمالی علاقہ جات کوپاکستان سمیت دنیاٸے سیاحت میں انتہاٸی اہمیت کے حامل ہے۔
انڈونیشی سفیر نے کہا کہ انڈونیشیا اور پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لٸے نتھیاگلی سمیت دونوں اطراف میں قاٸم اہم سیاحتی مقامات کامستقبل میں اہم کردار ہوگا۔
آج نتھیا گلی میں انڈوشین تارکین وطن کی ایک تقریب سے خطاب کےبعد اڈونیشین سفیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوٸے کہا , نتھیاگلی کے خوبصورت مناظر اپنے فطرتی حسن رنگوں سمیت دلوں کو لبھا لینے والا ہے۔
نتھیاگلی میں یہ فطرتی رنگ اورقدرتی مناظر انتہاٸی اہمیت کے حامل ہیں , اس فطرتی حسن وجمال کوتحفظ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاپاکستان اورانڈونیشیا میں نتھیاگلی ودیگرسیاحتی مقاات کے حوالے سے باہمی سیاحتی تعاون اوردیگرمعاہدات کومستقبل قریب میں رد نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ انڈونیشیااور پاکستان میں جہاں معاشی collaboration جاری ہے وھاں دونوں ممالک میں بڑے شہروں میں باہمی تعلقات اور collaboration بہت اہم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ لاہور اور کراچی میں اس طرح کے معاہدات کا قوی امکان موجودہے اور اس کے ساتھ ساتھ نتھیاگلی اور انڈونیشیا کے سیاحتی مقامات میں سسٹر سٹیز وعلاقہ کے حوالے سے بات چیت بھی ہونی چاہہے ۔
اس سے دونوں أطراف میں معاشی وتجارتی اور سیاحت کے شعبوں میں بھی تعاون میں اضافہ ہوگا
انہوں نے کہا کہ آج ہم نے نتھیاگلی میں ایک تقریب منعقد کی ہے جس میں Indonesian Diaspora کےپاکستان مقیم لوگوں کو مدعوکیاہے اور یہاں ان کے پاسپورٹ ودیگرحوالوں سے مساٸل کوسناگیا۔
اس وقت تقریباانڈونیشین تارکین وطن پاکستان میں 1000 لوگ پاکستان مقیم ہیں ۔
آج کی اس تقریب میں جن میں 25 ایسےخاندانوں کوبلایا گیاہےجن انڈونیشیاٸی پاکستانی جوڑوں کی آپسی شادیاں ہوٸیں ہیں ۔
اس طرح کی پاکستان اور انڈونیشیا کے جوڑوں کے درمیان باہمی شادیاں اس سے کٸی بڑی تعداد میں ہیں جن کا دونوں ممالک کے درمیان باہمی ثقافتی تعلقات میں انتہاٸی اہم کردارہے۔
انہوں نے کہاچونکہ یہ انڈونشیاٸی خواتین پاکستانی معاشرہ وکلچرمیں رہ رہیں ہیں اس لٸے دونوں ممالک کے درمیان people to people contact میں ان کاکردار انتہاٸی اہم ہے جو کے مستقبل میں دونوں ممالک میں لوگوں کے درمیان باہمی تعلقات کوفروغ دینے میں اہمیت کے حامل ہیں.
سفیر نے کہا کہ پاکستان میں انڈونشین Diasphora یہاں انڈونیشیاکی اصل آوازہے جس کے ذریعے دونوں ممالک میں معاشی وتجارتی , ثقافتی اورلوگوں کے درمیان تعلقات مضبوط ہوسکتے ہیں۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوٸے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان معاشی و تجارتی تعلقات کے مزید مضبوطی کے وسیع ترامکانات موجودہیں جس پر دونوں اطراف کی حکومتیں کام جاری رکھے ہیں
انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا سے سرمایاکاراور کٸی انڈونیشین کمپنیز پاکستان میں سرمایاکاری کے لٸے تیارہیں
انڈونیشین سفیرنے کہا کہ کہ حال ہی میں انڈونیشن کی دوکمپنیز فوڈسیکٹر و پام آٸل میں فیصل آباد اور کراچی میں بزنس کررہی ہیں اور اس طرح کی مزید سرمایاکاری انڈونیشین سرمایاکاروں کی طرف سے آنے کی امید موجود ہے ۔
انہوں نے کہا پاکستان اور انڈونیشیا میں موجودہ تجارت اپنے پوٹینشیل سے کم ہے اور دونوں ممالک میں تجارت کو موجودہ شرح سے بڑھانے کی ضرورت ہے.
انہوں نے کہاکہ پاکستان اور انڈونیشیاکے درمیان ثقافتی مطابقت پاٸی جاتی ہے جوکے دونوں ممالک میں باہمی تعلقات کی مضبوطی کے لٸے اہم ہے۔
انہوں نےپاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ڈاٸریکٹ ایٸرفلاٸٹ پردونوں ممالک میں بات چیت جاری ہے اوراس حوالے سے مستقبل قریب میں اہم پیش رفت کی امید ہے۔
انہوں نے کہا پاکستان اور انڈونیشیاکے درمیان ڈاٸریکٹ ایٸرفلاٸٹ براستہ کوالالمپو ملاٸشیا سے لاہورمتوقع ہے اوراس حوالے سے دوایٸرلاٸنز سے بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں مالک میں ڈاٸریکٹ ایٸر فلاٸٹ شروع ہونے دونوں اطراف میں لوگوں کے درمیان نہ صرف باہی روابط بڑھیں گے بلکہ انڈونیشیا اورپاکستان کے باہمی معاشی وتجارتی تعلقات میں بھی اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں ایٸر لنک بحال ہونے سے دونوں اطراف میں سیاحتی شعبہ میں بھی تعاون بڑھے گا اور پاکستان کے سیاحتی مقامات جیسے نتھیاگلی میں انڈونیشیا کے سیاح آسکیں گے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لٸے امدادی سامان بھجوایا ہے اور انڈونیشیا سے تین جہاز امدادی سامان لے کرکراچی آٸے جس میں ہزاروں ٹن خوراک وادویات تھیں ۔
ان تین جہازوں میں خوراک ادویات اورباقی ضروری سامان موجود تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ انڈونیشیا سے میڈیکل ٹیمزبھی پاکستان بھجوانے کافیصلہ ہوچکا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم سیلاب کے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے لٸے بھی پاکستان کی مدد کریں گے ۔
سفیر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی انڈونیشیامستقبل میں مزید مدد کرے گااس سلسلہ میں ہم پاکستان کے اداروں کے ساتھ ہم مکمل رابطہ میں ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ مہمان نواز ہیں اور ان کی یہی جھلک ہمیں نتھیاگلی میں بھی دیکھنے کوملتی ہے جہاں کے بے پناہ فطرتی حسن پایاجاتاہے ۔
نتھیاگلی کے اس فطرتی حسن کومزیدنکھارنے چاہہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ نتھیاگلی آٸیں اور اور یہاں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ نتھیاگلی کے فطرتی حسن کوpreserve کرناچاہہے تاکہ مستقبل کی نسلوں کے لٸے یہ ایک اچھا سیاحتی مقام بن سکے

-- مزید آگے پہنچایے --