وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پیٹرول، ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
اسحاق ڈار نے یہ اعلان بھی کیا کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی مدت بھی 30 نومبر تک بڑھادی گئی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت 224 روپے 80پیسے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے برقرار رہے گی۔
اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 186 روپے 50 پیسے برقرار رہے گی۔