دعا بھٹو نے حلیم عادل شیخ سے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

دعا بھٹو نے حلیم عادل شیخ سے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے شوہر رکن سندھ اسمبلی اور قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔حلیم عادل شیخ پی ایس 99 کراچی ایسٹ جب کہ دعا بھٹو خواتین کی مخصوص نشست سے رکن سندھ اسمبلی ہیں، دونوں کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔

دونوں نے 2018 کے عام انتخابات کے فوری بعد شادی کی تھی، جسے تین سال تک خفیہ رکھا گیا تھا، تاہم ستمبر 2021 میں دعا بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد شادی کا اعتراف کیا گیا تھا۔دعا بھٹو سے حلیم عادل کی دوسری شادی کی تھی اور وہ ان سے عمر میں بھی بیس سال تک بڑے ہیں۔

شادی کے چار سال بعد اب دعا بھٹو نے مختلف وجوہات کے باعث شوہر سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔دعا بھٹو نے حلیم عادل شیخ سے خلع کے لیے ملیر کی فیملی کورٹ میں خلع کی درخواست دائر کرتے ہوئے فیصلہ جلد سنانے کی اپیل کی۔

دعا بھٹو نے خلع کے لیے مختلف وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے درمیان کچھ خاندانی اور نجی مسائل ہوگئے ہیں، جس وجہ سے وہ اب مزید ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔دعا بھٹو کی جانب سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کیے جانے کے معاملے پر تاحال حلیم عادل شیخ نے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

جوڑے کو ایک سال بیٹا بھی ہے جو اس وقت والدہ کے ہمراہ رہتا ہے۔خلع کے بعد ممکنہ طور پر دونوں ایک ہی سیاسی جماعت پی ٹی آئی میں بھی نہیں رہیں گے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل ااز وقت ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --