لبنان کے صدر میشل عون اور اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ نے امریکا کی ثالثی میں لبنان کے ساتھ بحری سرحد کی حد بندی کے معاہدے پر دستخط کردیے۔
رپورٹ کے مطابق اس معاہدے سے لبنان کو اُمید ہے کہ اسے گیس کی تلاش کا پروانہ مل جائے گا۔دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے اس ’تاریخی‘ معاہدے کو سراہا۔
جو بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں فریقین نے معاہدہ کو عملی جامہ پہنانے کے بعد حتمی اقدامات کیے اور امریکا کی موجودگی میں معاہدے کی کارروائی کے بعد اقوام متحدہ کو جمع کروادی ہے۔
لبنانی حزب اللہ گروپ کا کہنا تھا کہ اگر وہ سرحد پر غیرملکی گیس کے ذخائر تک پہنچ جاتے ہیں تو وہ اسرائیل کے خلاف اپنی غیرمعمولی نقل و حرکت کو ختم کر دیں گے، حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ نے ٹی وی پر اپنے خطاب میں کہا کہ ’ہمارا مشن مکمل ہو گیا ہے۔