ارشد شریف کا قتل، وزیراعظم کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ

ارشد شریف کا قتل، وزیراعظم کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم کا جی ایچ کیو کے خط پر ارشد شریف قتل کی تحقیقات کا فیصلہ، وزیراعظم نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی 24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق جی ایچ کیو کی طرف سے خط میں وزیراعظم کو ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے تجویز دی جس پر کمیشن بنانے کا فیصلہ ہوا.

دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نے ہائیکورٹ کےجج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے.قتل کی تحقیقات کیلئے بننے والے جوڈیشل کمیشن کا سربراہ سول سوسائٹی اور میڈیا سے بھی ارکان لے سکے گا تاہم فوری طور پر فیکٹ فائندنگ کی حتمی تاریخ نہیں دی گئی ہے.

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے وزیراعظم نے یہ فیصلہ مرحوم ارشد شریف کے قتل کے اصل حقائق کے تعین کے لیے کیا ہے، رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں.کمیشن میں ایسے لوگوں کو شامل کیا جائے جن پر ارشد شریف کے اہلخانہ کو اعتماد حاصل ہو،وزیر اطلاعات کے بیان میں واضح کیا ہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے معاملے وزیراعظم نے ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے.

-- مزید آگے پہنچایے --