اوآئی سی وزرائے اطلاعات کی جموں وکشمیرمیں بھارتی بربریت کی شدید مذمت

اوآئی سی وزرائے اطلاعات کی جموں وکشمیرمیں بھارتی بربریت کی شدید مذمت

استنبول میں وزرائے اطلاعات کی اسلامی کانفرنس نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی بربریت،بڑھتے ہوئے اسلام مخالف پروپیگنڈے اورغلط معلومات کی فراہمی کی شدیدمذمت کی ہے۔کانفرنس میں منظورکی گئی قراردادمیں بھارت کی حکمران جماعت کے عہدیداران کے اسلام مخالف بیانات، نفرت انگیزتقاریراورہندوبالادستی کے انتہاپسندانہ نظریے کے زیراثرنفرت پرمبنی جرائم کی شدیدمذمت کی گئی ہے جس نے ہندوستان کے مسلمانوں کو سیاسی، معاشی اورمعاشرتی طورپرنقصان پہنچایاہے۔قراردادمیں بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں فوجی محاصرہ مکمل طورپر فوری ختم کرنے، ذرائع مواصلات پرپابندی ہٹانے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کامطالبہ کیاگیاہے۔پاکستانی وفد کی سربراہی اطلاعات ونشریات کی وزیرمریم اورنگزیب نے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کوموسمیاتی تبدیلی سمیت درپیش بڑے چیلنجز سے نمٹنے میںمیڈیاکے کردار کو اجاگر کیا جوحال ہی میں پاکستان غیرمعمولی سیلابوں کی وجہ بنے۔

-- مزید آگے پہنچایے --