پاکستان اور یورپی یونین نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے برسلز میں وزیرتجارت سید نوید قمر اور بین الاقوامی تجارت کے لئے یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی کے چیئرمینBerned Lange کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔وزیر تجارت نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری پاکستان کے یورپی یونین کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات کا اہم عنصر ہے ۔انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس باہمی طور پر فائدہ مند معاہدہ ہے جس نے پاکستان کی یورپی ممالک کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔وزیرتجارت نے کہاکہ خاص طورپرتباہ کن سیلاب کے بعدمعاشی استحکام اور ترقی موجودہ حکومت کی اہم ترجیحات ہیں اور یورپی یونین ان مقاصد کے حصول کے لئے پاکستان کا اہم شراکت دار ہے۔