بلاول بھٹو کی ارشد شریف کے قتل کی مذمت

بلاول بھٹو کی ارشد شریف کے قتل کی مذمت

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے معروف صحافی ارشد شریف کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کا ناقابل یقین واقعہ انتہائی صدمے کا باعث ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ارشد شریف کا قتل پاکستان کی صحافی برادری کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی ارشد شریف کے قتل پر ان کے ورثاء، صحافی برادری اور ان کے مداحوں سے تعزیت کرتا ہوں۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کے معاملے میں وزارت خارجہ کینیا کے حکام سے رابطے میں ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --