ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کا میچ بارش کی نذر

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے غیر نتیجہ خیز قرار دیدیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق بارش کی وجہ سے میچ کو نو نو اوورز تک محدود کیا گیا تھا جس میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ نو اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 80 رنز کا ہدف دیا تھا، زمبابوے کی جانب سے ویزلی نے 35 رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی، جنوبی افریقہ کی جانب نے لونگی نے دو جبکہ ربادا اور انریچ نورٹیج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے تین اوورز میں 51 رنز بنائے تھے کہ دوبارہ موسلادھار بارش شروع ہو گئی جس کے بعد امپائرز نے میچ کو غیر نتیجہ خیز قرار دیدیا، جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئٹن ڈی کوک 47 اور تیمبا باووما دو رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --