عمران خان کی 6 نشستوں پر جیت کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے روک لیا

عمران خان کی 6 نشستوں پر جیت کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے روک لیا

الیکشن کمیشن نے 16 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی 2 نشستوں پرکامیاب امیدواروں کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔الیکشن کمیشن نے این اے237 کراچی سے پیپلزپارٹی کے عبدالحکیم بلوچ  اور  این اے157 ملتان سے پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 6 نشستوں پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات پرکامیابی کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیے۔پی پی 139 سے مسلم لیگ ن کے چوہدری افتخار احمد، پی پی 209 سے پی ٹی آئی کے فیصل نیازی اور  پی پی 241 سے پی ٹی آئی کے ملک محمد  مظفرکی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --