وزیراعظم شہباز شریف نے کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے صحافی ارشد شریف کی میت کو وطن واپس لانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد شریف کی میت پاکستان واپس لانے کے لیے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کو فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے دونوں وفاقی محکموں کے سیکرٹریز کو کینیا کے حکام سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ میت کی وطن واپسی کے تمام مراحل کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔
یاد رہے کہ سینیئر صحافی ارشد شریف کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے تھے جس پر پاکستانی ہائی کمیشن نے کینین حکام سے رابطہ کرنے معاملے کی فوری تحقیقات کرنے اور تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔