آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے نیدرلینڈز کو 9 رنز سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے، بنگلہ دیش کی جانب سے عاکف حسین 38، نجم الحسن شانتو 25 اور مصدق حسین 20 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، نیدرلینڈز کی جانب سے پال وین میکیرین اور باس ڈی لیڈی نے دو دو جبکہ فریڈ کلاسین، ٹم پرینگل، شیراز احمد اور لوگن ڈی بیک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 135 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور اس کے تمام کھلاڑی آئوٹ ہو گئے، نیدرلینڈز کی جانب سے کولن ایکرمین 62 جبکہ پال وین میکرین چوبیس رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے، بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے چار، حسن محمود نے دو جبکہ شکیب الحسن اور سومیا سرکار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، بنگلہ دیش کے تسکین احمد کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
سارا جہان پاکستان > کھیل > ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، تسکین کی چار وکٹیں، بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کو شکست دیدی