عمران خان واحد وزیراعظم ہیں جنہیں جمہوری طریقے سے نکالا گیا، بلاول بھٹو

عمران خان واحد وزیراعظم ہیں جنہیں جمہوری طریقے سے نکالا گیا، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی انتہاپسند ہیں، عمران خان ملک کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہیں پارلیمان نے جمہوری طریقے سے نکالا۔

لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ماضی میں وزارئے اعظم کو پھانسی، خود کش حملوں، جلاوطنی اور غیرجمہوری طریقوں سے ہٹایا گیا، مگر پہلی بار ایک سلیکٹڈ کو جمہوری طریقے سے اقتدار سے نکالا گیا۔

 

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان وہ وزیراعظم تھے جنہوں نے ملکی معیشت پر خودکش حملہ کیا، ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، پی ڈی ایم نے سیاست کی قربانی دے کر ملک کو بچایا۔

تقریب سے تحریک انصاف کی رہنما منزہ حسن، منظور پشتین اور عاصمہ جہانگیر کی بیٹی منیزے جہانگیر نے بھی خطاب کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --