ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بڑا ٹکرائو، پاکستان اور بھارت کا میچ دن ایک بجے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بڑا ٹکرائو، پاکستان اور بھارت کا میچ دن ایک بجے

پاکستان کا روایتی حریف بھارت کے ساتھ ٹی20 ورلڈ کپ کا بڑا مقابلہ آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں پاکستانی وقت کے مطابق آج دوپہر ایک بجے ہوگا۔شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق میلبرن میں موسم میچ کے لیے قدرے بہتر ہوگیا ہے اور بارش کے امکانات انتہائی کم ہو گئے ہیں جب کہ اس سے قبل ماہرین موسمیات نے آج کا میچ بارش سے متاثر ہونے کے بہت زیادہ امکانات کا اظہار کیا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جیت کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں پاک۔بھارت میچ کا سب کو انتظار ہے، بطور ٹیم ہم تیار ہیں اور کوشش کریں گے کہ 100 فیصد کارکردگی دکھائیں۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں، بطور کھلاڑی اور کپتان میں چاہوں گا کہ پورا میچ ہو کیونکہ سب لوگ اس میچ کا انتظار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورا میچ ہوگا تو زیادہ اچھا ہوگا، جتنا بھی میچ ہو اور صورت حال جیسی بھی ہو، بطور ٹیم ہم تیار ہیں اور کوشش کریں گے کہ 100 فیصد کارکردگی دکھائیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --