آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ میچ میں آئرلینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو نو وکٹوں سے شکست دیکر سپر 12 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے ، ویسٹ انڈیز کی جانب سے برینڈن کنگ 62 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے جبکہ جانسن چارلس نے چوبیس رنز بنائے، آئرلینڈ کی جانب سے گیرتھ ڈیلانی نے تین، بیری میگارتھی اور سمی سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 17.3 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے میچ نو وکٹوں سے جیت کر سپر 12 مرحلے میں جگہ بنا لی، آئرلینڈ کی جانب سے پال سٹرلنگ نے 66 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آئوٹ رہے جبکہ لارکن ٹکر نے 47 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے، اینڈی بال برینی نے 37 رنز سکور کئے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے واحد وکٹ عقیل حسین نے حاصل کی، گیرتھ ڈیلانی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔