وادی نیلم میں موسم سرما کی پہلی برفباری

وادی نیلم میں موسم سرما کی پہلی برفباری

 آزاد کشمیر کی وادی نیلم اور وادی گریز میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا آغاز ہوگیا جبکہ گلگت بلتستان  کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

آزاد کشمیر کےمختلف علاقوں بھمبر، میرپور، ڈڈیال، چکسواری، جاتلاں اور منگلا میں بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا۔گلگت بلتستان کے غذر اور دیامر کے پہاڑوں بابوسر ٹاپ اور نانگا پربت کے پہاڑوں پربرف باری ہورہی ہے، چلاس شہر میں ہونے والی بارش سے خشک موسم میں کمی آگئی۔

-- مزید آگے پہنچایے --