وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر خان سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات

وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر خان سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے آج یہاں ملاقات کی ۔ جس کے دوران وزیر خرم دستگیر نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں چین کی مسلسل شمولیت کو سراہا۔ سی پیک کے تحت چینی منصوبوں نے 2014 میں اور اب بھی جب پاکستان کی توانائی کی ضروریات بہت زیادہ ہو چکی ہیں، اہم کردار ادا کیا ۔اس ضمن میں بجلی کے چینی منصوبے پاکستان کے بجلی کے شعبہ کے لئے باعث فخر ہیں ۔

حکومت پاکستان معاہدوں کی پاسداری اورسی پیک منصوبوں کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کا مستقبل کاتوانائی کا منظر نامہ مقامی اور قابل تجدید ذرائع کے گرد گھومے گا۔ تھر کول منصوبہ پاکستان کی مستقبل کی توانائی کی ضروریات کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس حوالے سے پاکستان چینی دوستوں کا شکر گزار ہے۔سفیر نے سی پیک کے حوالے سے موجودہ حکومت کے عزم کو سراہا اورکہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا آئندہ دورہ چین بہت کامیاب ہو گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --