سپریم کورٹ میں ریکوڈک صدارتی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔چیف جسٹس عمر عطابندیال نے صدارتی ریفرنس پر سماعت کے لیے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا ہے۔
سپریم کورٹ میں ریکوڈک صدارتی ریفرنس پر 25 اکتوبر کو سماعت ہوگی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال لارجر بینچ کے سربراہ ہوں گے جب کہ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیٰی آفریدی اورجسٹس جمال خان مندوخیل بینچ میں شامل ہیں۔
خیال رہےکہ وفاقی حکومت نے ریکوڈک ریفرنس کی منظوری دی تھی جس کے بعد وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر عارف علوی نے ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیجا تھا۔