ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور ہو گئی۔عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست سیشن کورٹ میں دائر کی تھی جس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود نے کی۔

عمران خان کے وکلا کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا جائے۔بعد ازاں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان عدالت میں پیش ہوئے جس پر عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے 31 اکتوبر تک عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کی ہے۔یاد رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی کل تک حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --