اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اداروں کے خلاف متنازع ٹویٹس کے کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔اعظم سواتی کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، سینئر سول جج محمد شبیر نے کیس کی سماعت کی۔

پراسیکیوٹر کی جانب سے اعظم سواتی کے تین روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ایف آئی اے ٹوئٹ برآمد کرنے کی استدعا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کی انگلی پر زخم ہے اور فریکچر آیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر ڈیوٹی مجسٹریٹ شعیب اختر نے اعظم سواتی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --