فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائی سے ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق شمال مغربی کنارے کے شہر نابلس کے نزدیک قراوت بنی حسن میں ہونے والی جھڑپوں میں دو فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا کہ زخمی ہونے والے 30 سالہ مجاہد داؤد زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے روایتی بیان میں کہا کہ مشتبہ افراد نے فوجیوں پر پتھر پھینکے جس پر فوج نے پرتشدد ہنگامہ کرنے والوں پر جوابی فائرنگ کی۔
رپورٹس کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے قریب روزانہ چھاپوں کے ردعمل میں اسرائیلی فوجیوں پر جوابی حملوں اور پرتشدد واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔