ضمنی انتخابات، پولنگ کا وقت ختم

ضمنی انتخابات، پولنگ کا وقت ختم

قومی اسمبلی کی 8 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ۔صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5  بجے تک جاری رہی۔

قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 108 فیصل آباد میں لوگوں نے ووٹ کاسٹ کیے۔ این اے 118ننکانہ صاحب، این اے 157 ملتان، این اے 237 کراچی اور این اے 239 کراچی میں بھی لوگوں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

 پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 139 شیخوپورہ ، پی پی 209 خانیوال اورپی پی241 بہاولنگر میں بھی ووٹنگ ہوئی۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 5 بجے کے بعد پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود لوگوں کو ووٹ ڈالنےکی اجازت ہوگی۔

قومی اسمبلی کی7 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان خود امیدوار ہیں جبکہ ملتان کے حلقے این اے 157 پر شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو پی ٹی آئی کی امیدوار ہیں جن کا مقابلہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سے ہے۔

قومی اسمبلی کی آٹھوں نشستیں پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفوں کے باعث خالی ہوئی تھی۔  تمام حلقوں کی سکیورٹی کے لیے پولیس، رینجرز اور پاک فوج کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور پولنگ والے حلقوں میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --