روس کے فوجی تربیتی مرکز میں فائرنگ کے واقعے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق دو حملہ آوروں نے ان رضا کاروں کو نشانہ بنایا جو روس کی جانب سے یوکرین میں لڑنے کے خواہشمند تھے۔
یوکرینی سرحد پر واقع بیلگراڈ کےعلاقے میں پیش آئے اس واقعہ میں ملوث دونوں حملہ آوروں کو موقع پر ہی ہلاک کردیا گیا۔
حکام نے حملہ آوروں کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم کہا گیا ہے کہ ان کا تعلق سابق سوویت یونین کی ایک ریاست سے تھا۔