8قومی، 3 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخاب کا میدان کل سجے گا

8قومی، 3 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخاب کا میدان کل سجے گا

قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کل ہوں گے، اس حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 مردان،این اے 24 چارسدہ،این اے 31 پشاور،این اے 108فیصل آباد، این اے 118ننکانہ صاحب، این اے 157 ملتان، این اے 237 ملیر کراچی اور این اے 239 کورنگی کراچی شامل ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 209 خانیوال اور پی پی241 بہاولنگر میں بھی کل ضمنی انتخاب ہوگا۔

پولنگ صبح 8 سے بغیر کسی وقفہ کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ رینجرز، ایف سی اور پاک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --