شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم

شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کےکےآغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے شرجیل میمن کی درخواست پر سماعت کی جس میں وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سرکاری کام کے سلسلے میں صوبائی وزیر شرجیل میمن کو بیرون ملک سے جانا پڑتا ہے لہٰذا ان کا نام مستقل طور پر ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل دلائل پر درخواست منظور کرتے ہوئے شرجیل میمن کا نام مستقل طور پر ای سی ایل سے نکالنے کا  حکم دے دیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --