بنگلہ دیش کے شہر سہلٹ میں جاری ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا کی ٹیم نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں 122 رنز بنائے اور اس کی چھ کھلاڑی آئوٹ ہوئیں، سری لنکا کی جانب سے ہرشیتھا سمارا ویکرما نے 35 جبکہ انوشکا سنجی وانی نے چھبیس رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے نشرہ ساندھو نے تین جبکہ ایمن انور، ندا ڈار اور سعدیہ اقبال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
پاکستانی پریوں کا ویمنز ایشیا کپ ختم، جیتے ہوئے میچ میں ہاتھ پائوں پھول گئے، شکست کو خود گلے لگا لیا #nidadar,#bismahmaroof,#AsiaCup2022 ,#pakvsri,#Semifinales pic.twitter.com/OCpKLMhk2x
— Mahranikhan (@Mahrani90809546) October 13, 2022
جواب میں پاکستان کی ٹیم بسمہ معروف کے 42 رنز کے باوجود بیس اوورز میں 121 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ صرف 1 رنز کے فرق سے ہار گئی، بسمہ کے علاوہ ندا ڈار نے چھبیس رنز بنائے، سری لنکا کی جانب سے انوکا راناویرا نے دو، سوگاندا کماری اور کاویشا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔