وفاقی وزیر خزانہ امریکا پہنچ گئے

وفاقی وزیر خزانہ امریکا پہنچ گئے

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کیلئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگ میں پاکستان کی معاشی و اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم قرضوں کو ری شیڈول کرانے کی بات کریں گے۔خیال رہے کہ وزیر خزانہ چار روزہ دورہ امریکا میں مختلف مالیاتی اداروں اور رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لندن میں سابق وزیر اعظم  نواز شریف سے ملاقات کے بعد بات کرتے ہوئے  کہا تھا کہ فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان پیرس کلب نہیں جائے گا، آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے بعد اسے خیرباد کہہ دیں گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --