نوری آباد ایم نائن موٹروے پر مسافر بس میں آگ لگ گئی جس کے باعث 18 مسافر جاں بحق ہوگئے۔موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس کراچی سے خیرپور ناتھن شاہ جا رہی تھی کہ نوری آباد کے قریب مسافربس کے ائیرکنڈیشنڈ یونٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث18 مسافر جاں بحق ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنرجامشورو کا کہناہے کہ جاں بحق افرادمیں 8 بچے اور 9 خواتین بھی شامل ہیں ہے۔جاں بحق افراد کا تعلق خیرپورناتھن شاہ سے تھا۔ڈی ایچ او جامشورو کا کہنا ہے کہ لاشیں شناخت کے قابل نہیں، ورثاء ڈی این اے کروا نہیں رہے،لاشوں کو کراچی منتقل کیا جا رہا ہے، لاشیں پلاسٹک میں کور کر کے تابوت میں ورثاء کے حوالے کی جائیں گی۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ائیرکنڈیشنڈیونٹ میں آگ شارٹ سرکٹ کےباعث لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور بس مکمل طور پر جل گئی۔
اس سے قبل ڈپٹی سپرٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کا کہنا تھا کہ مسافر بس میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور بس میں مغیری برادری سے تعلق رکھنے والےسیلاب متاثرین تھے جن میں سے بیشتر مسافر اتر گئے تھے۔