سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

نیوزی لینڈ میں جاری سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دیدی، یہ بنگلہ دیش کی ٹیم ٹورنامنٹ میں کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے، تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز سکور کئے، بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس نے 42 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 69، شکیب الحسن نے 42 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب نے نسیم شاہ اور محمد وسیم نے دو دو جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.5 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ سات وکٹوں سے جیت لیا، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 69، بابر اعظم نے 55 جبکہ محمد نواز نے صرف 20 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 45 رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی، بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے دو جبکہ سومیا سرکار نے ایک وکٹ حاصل کی۔ محمد رضوان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --