نواز شریف آئندہ ماہ وطن واپس آجائیں گے، رانا تنویر

نواز شریف آئندہ ماہ وطن واپس آجائیں گے، رانا تنویر

 وفاقی وزیرتعلیم رانا تنویر نے دعویٰ کیا ہےکہ نوازشریف آئندہ ماہ پاکستان واپس آجائیں گے۔ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان کے پاس اب بیساکھیاں نہیں ہیں،کوئی مائی کا لال اسلام آباد پرچڑھائی کرکے دکھائے۔

انہوں  نے کہا کہ کسی صوبے نے وفاق پر چڑھائی کی تو وہاں گورنر راج لگایا جاسکتا ہے۔(ن) لیگ کے قائد کی وطن واپس پر رانا تنویر کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف نومبر میں پاکستان واپس آجائیں گے جب کہ ہم پنجاب میں بھی آئینی طریقے  سے تبدیلی لائیں  گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --