نصیر احمد کی دورہ پاکستان سے اٹلی واپسی، سمندر میں ڈوب کرمر جانے والوں کیلئے قومی دن کی تقریب میں شرکت

نصیر احمد کی دورہ پاکستان سے اٹلی واپسی، سمندر میں ڈوب کرمر جانے والوں کیلئے قومی دن کی تقریب میں شرکت

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیف آرگنائزر نصیر احمد دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد اٹلی واپس پہنچ گئے ہیں، اٹلی پہنچنے کے بعد نصیر احمد نے تین اکتوبر کو سمندر میں ڈوب کر مر جانے والے غیر ملکیوں کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کی اور اس موقع پر خطاب بھی کیا، ان کا کہنا تھا کہ اٹلی کی حکومت کی جانب سے سمندر میں ڈوب کر مر جانے والے غیر ملکیوں کیلئے دن منانے کا اقدام شاندار ہے اور اس سے دنیا بھر میں اٹلی کے اقدام کو سراہا جا رہا ہے، یاد رہے کہ 2013 میں اٹلی کی حکومت نے سمندر میں ڈوب کر مر جانے والے غیر ملکیوں کیلئے قومی دن منانے کا اعلان کیا تھا جو ہر سال تین اکتوبر کو منایا جاتا ہے، اس سال ہونے والی تقریب میں بھی حسب روایت انتظامیہ، سیاسی اور مذہبی حلقوں نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کی ویڈیو دیکھنے کیلئے یوٹیوب چینل لنک کو کلک کریں

-- مزید آگے پہنچایے --