سابق صدر آصف علی زرداری کئی روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہوگئے۔سابق صدرکو صحت کی خرابی کے باعث 27 ستمبر کو کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہاں ان کے پھیپھڑوں کا پروسیجر کیا گیا۔
آصف علی زرداری کو طبیعت میں بہتری پر اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔سابق صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم نے ان کی اسپتال سے گھر روانگی کی تصویر بھی جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق صدر ہشاش بشاش کھڑے ہیں۔آصف زرداری کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ بعد ازاں یہ تصویر ڈاکٹر عاصم کے اکاؤنٹ سے ہٹا دی گئی۔