پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کی بھارت کیخلاف جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے، اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی اس شاندار جیت جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی قوم کیلئے باعث مسرت اور باعث فخر ہے ان کا کہنا تھا کہ بسمہ معروف، ندا ڈار، نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال سمیت ٹیم کی تمام کھلاڑیوں نے قومی جذبے اور ٹیم ورک کے ساتھ بھارتی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا ہے امید ہے کہ کامیابیوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔