بنگلہ دیش کے شہر سہلٹ میں جاری ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 13 رنز سے شکست دیدی، یاد رہے ایک روزہ قبل پاکستان کی ویمن ٹیم کو تھائی لینڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹیم بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں 137 رنز بنائے اور اس کی چھ وکٹیں گریں، پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 56 رنز کی ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی، کپتان بسمہ معروف نے 32 رنز بنائے، بھارت کی جانب سے دپتی شرما نے تین، پوجا نے دو جبکہ رینکو سنگھ نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں بھارت کی ٹیم 19.4 اوورز میں 124 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی اور میچ 13 رنز سے ہار گئی، بھارت کی جانب سے ریچا گوش نے 26 رنز کی اننگز کھیلی ، پاکستان کی جانب سے ناشرہ سدھو نے تین، سعدیہ اقبال، ندا ڈار نے دو دو جبکہ ایمن انور اور طوبیٰ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، ندا ڈار کو پلیئر آف میچ قرار دیا گیا۔
سارا جہان پاکستان > کھیل > ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ، پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دیدی