وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ لو سے ملاقات میں سائفر یا مبینہ دھمکی پر بات نہیں ہوئی۔نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بتایا کہ میری امریکی وزیر خارجہ بلنکن سے ملاقات کے موقع پر ڈونلڈ لو بھی موجود تھے۔
بلاول کا کہنا تھا کہ بلنکن سے بات چیت کا محور سیلاب سے تباہی تھا۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سازش کی بات کرنیوالے امریکیوں سے الیکشن کی بات کریں تو افسوسناک ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خان صاحب کی کوشش ہے زبردستی کسی امپائر کی انگلی اٹھ جائے، امپائر کی انگلی اٹھنے سے متعلق عمران کی کوشش ناکام رہے گی۔انہوں نے کہا کہ عدالت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کب تک عمران کو لاڈلے کی طرح چلائیں گے۔