سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔بختاور بھٹونے سوشل میڈیا پر دوسرے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی اور اللہ کا شکر ادا کیا۔ٹوئٹ میں بختاور نے تاریخ گزشتہ روز 5 اکتوبر 2022 کی درج کی۔
بختاور نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ہم دوسرے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دیتے ہوئے خاصے خوش ہیں۔یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کے ہاں گزشتہ برس 11 اکتوبر کو پہلے بیٹے کی ولادت ہوئی تھی جس کا نام حاکم چوہدری ہے۔