معروف پلے بیک سنگر مسعود رانا کی 27ویں برسی منگل کو منائی جا رہی ہے۔وہ 1938 میں میرپور خاص سندھ میں پیدا ہوئے۔مسعود رانا نے اپنے گلوکاری کیرئیر کا آغاز 1955 میں ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے کیا جب کہ 1962 میں فلموں کے لیے۔مسعود رانا تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک اردو اور پنجابی فلموں کے چوٹی کے گلوکاروں میں سے ایک رہے۔ان کا انتقال آج ہی کے دن 1995 میں لاہور میں ہوا۔