صدر کا انڈونیشیا میں فٹبال گرائونڈ  میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

صدر کا انڈونیشیا میں فٹبال گرائونڈ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انڈونیشیا میں فٹبال گراؤنڈ میں بھگدڑ کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں صدر نے سوگوار خاندانوں، حکومت اور انڈونیشیا کے عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت مشکل کی اس گھڑی میں اپنے انڈونیشین بھائیوں کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --