وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے لیے یوکرین یا دنیا کے دیگر معاملات سے زیادہ پریشان کن بات سیلاب سے ملک میں ہونے والی تباہی ہے۔
عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ روس اور یوکرین تنازع میں پاکستان فریق نہیں ہے ، یوکرین میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر روسیوں کا اپنا نقطۂ نظر اور مغرب کا اپنا نقطۂ نظر ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ وقت ایک اور عالمی جنگ شروع کرنے کا نہیں بلکہ کورونا وبا اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے بحران سے مل کر نمٹنے کا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا بھی نوٹس لینا چاہیے۔