عمران خان نے وارنٹ منسوخی کیلئے درخواست دائر کردی

عمران خان نے وارنٹ منسوخی کیلئے درخواست دائر کردی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔عمران خان نے ڈاکٹر بابر اعوان کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

گزشتہ روز خاتون جج کو دھمکی سے متعلق کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ہوئے تھے جس کے فوری بعد ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا جبکہ پارٹی رہنماؤں نے عمران خان کو ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے حکومت کو ان کی گرفتاری سے باز رہنے کا مشورہ دیا۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ اسلام آباد ہائیکورٹ آج چھٹی کے روزبھی کھل گئی ہے اور ہائیکورٹ ڈائری برانچ کا عملہ عدالت پہنچ گیا ہے۔ڈائری برانچ کے اسسٹنٹ رجسٹرار اسد خان ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں اور ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان نے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواس دائر کردی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --