وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن سے اپنی ملاقات کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی۔
نیوزی لینڈ کے وزیراعظم سے ملاقات کے موقع پر لی گئی تصاویر ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جیسنڈا آرڈرن سے ملاقات پسندیدہ ترین شخصیت سے ملاقات کا لمحہ تھا، جیسنڈا آرڈرن نیوزی لینڈ کی سپر ویمن ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ جیسنڈا آرڈرن بینظیر بھٹو کے بعد دنیا کی دوسری خاتون ہیں جو وزارت عظمیٰ کے دوران ماں بنیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جیسنڈا آرڈرن نے مجھے بتایا کہ ان کی بیٹی کی تاریخ پیدائش بھی 21 جون کو شہید بے نظیر کی تاریخ پیدائش ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو شہید میری پسندیدہ اور رول ماڈل شخصیت ہیں ان کے بیٹے سے ملاقات کرکے بہت خوشی محسوس کر رہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو میں وہ تمام خوبیاں نظر آتی ہیں جو ان کی والدہ بے نظیر بھٹو شہید میں تھیں ۔