پاک انگلینڈ کرکٹ سیریزمیچوں کے لئے قذافی سٹیڈیم میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ سکیورٹی ادارے بھی الرٹ ہو گئے۔ ٹیمیں بھی لاہور پہنچ گئیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے بقیہ تین میچوں کے لے لاہور میں میدان سج گیا۔ میچ 28, 30 ستمبراور 2 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گےجن کے لئے سٹیڈیم میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ سکیورٹی اداروں نے قذافی سٹیڈیم اور گردو نواح کا چارج سنبھال لیا ہے۔ پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیمیں بھی چارٹر فلائیٹ پر کراچی سے لاہور پہنچ گئیں۔ ثیموں کو سخت سکیورٹی میں ائیر پورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا جہاں دونوں ٹیمیں آج شام ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔ کراچی میں کھیلے گئے میچوں میں سیریز دودو سے برابر رہنے کے بعد اب سیریز کا فیصلہ لاہور میں ہوگا۔