دو منزلہ مکان گرگیا ، 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

وسطی کرم میں بارشوں سے متاثرہ دو منزلہ مکان گرگیا جس کے ملبے تلے دب کر 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔ریسکیو کے مطابق ضلع کرم کےعلاقہ مسوزئی تری تنگ میں گزشتہ رات دو منزلہ کچا مکان زمین بوس ہوگیا اور گھر کے تمام افراد ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نےامدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ملبے سے پانچ افراد کی لاشیں نکالیں جن میں 4 بچے اور 1 خاتون شامل ہیں جب کہ 11 زخمیوں کو بھی ملبے سے نکالا  گیا جنہیں صدہ اسپتال پہنچا دیا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ ان میں سے 7 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق سات شدید زخمیوں کو پشاور اور دوسرے اسپتالوں میں پہنچایا  گیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --