سیلاب متاثرین کی بحالی اور تباہ شدہ انفراسٹرکچرکی تعمیرنو کیلئے بڑی پیشرفت، پاکستان کی امداد کیلئے فرانس اسی سال عالمی کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔نیویارک میں اقوام متحدہ کے 77 ویں جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور فرانس کے صدر امانوئل میکروں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور فرانس کی جانب سے سیلاب سے تباہ پاکستانی معیشت کی بحالی کیلئے مل کر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی اور علاقوں کی تعمیرنو کیلئے فرانس اس سال عالمی کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔
اعلامیے کے مطابق کانفرنس کے انعقاد کا مقصد فنانشل اور ڈویلپمنٹل شراکت داروں کو جمع کرنا اور ایسا اسٹرکچر تیار کرنا ہے جو ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرسکے اور جس سے قابل تجدید توانائی کی طرف منتقلی ممکن بنائی جا سکے۔