ساف ویمن فٹبال کپ، پاکستان نے مالدیپ کو سات صفر سے شکست دیدی

نیپال میں جاری ساف ویمن فٹبال کپ میں پاکستان کی ویمن ٹیم نے اپنے آخری گروپ میچ میں مالدیپ کی ٹیم کو سات صفر سے بڑی شکست دیکر ٹورنامنٹ کا اختتام جیت پر کیا ہے، پاکستان کی ٹیم پہلے دو میچوں میں شکست کے بعد ٹائٹل دوڑ سے باہر ہو چکی ہے، پاکستان کی ٹیم کو پہلے میچ میں بھارت کی ٹیم نے تین صفر سے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے چھ صفر سے شکست دی تھی، مالدیپ کیخلاف پاکستان کی ویمن ٹیم کا کھیل شاندار رہا اور پاکستان کی جانب سے رامین، خدیجہ اور انمول نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ نادیہ خان نے پاکستان کی جانب سے چار گول سکور کئے۔

-- مزید آگے پہنچایے --