پاک فوج اورسول محکموں نے دادوگرڈاسٹیشن کے گردحفاظتی بند تعمیرکرکے اس کوسیلابی پانی سے بچالیاہے۔پاک فوج کی انجینئرنگ کورنے گرڈسٹیشن کے اردگرددواعشاریہ چارکلومیٹرحفاظتی بند تعمیر کیا جس کی وجہ سے گرڈسٹیشن محفوظ رہااوردادومیں بجلی کی فراہمی منقطع نہیں ہوئی۔علاقے کے لوگوں نے بروقت کارروائی پرپاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔